برطانیہ کی نو جامعات نے سیاسی پناہ کی درخواستوں میں اضافے کی وجہ سے پاکستانی اور بنگلا دیشی طلبہ کے داخلے معطل کر دیے ہیں۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانیہ کی متعدد جامعات نے پاکستانی اور بنگلا دیشی طلبہ کے لیے داخلے کا عمل معطل کر دیا ہے۔ اس اقدام کے پیچھے دونوں ممالک کے طلبہ کی جانب سے سیاسی پناہ کی درخواستوں میں اضافہ بتایا جا رہا ہے۔
یونیورسٹی آف چیسٹر، یونیورسٹی آف وولورہیمپٹن، یونیورسٹی آف ایسٹ لندن، یونیورسٹی آف سنڈر لینڈ اور کوونٹری یونیورسٹی سمیت نو جامعات نے اس فیصلے کا اعلان کیا ہے۔
برطانیہ کی بارڈر سکیورٹی کی وزیر اینجلا ایگل نے کہا ہے کہ ویزا سسٹم کا استعمال برطانیہ میں غیر قانونی قیام کے لیے نہیں ہونا چاہیے۔
گزشتہ ماہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان سیاسی پناہ کی درخواستوں میں سر فہرست رہا، جس سے برطانوی جامعات میں پاکستانی طلبہ کے داخلوں کے معاملے کو مزید حساس بنا دیا گیا۔















