پنجاب میں زمین اور جائیداد کے لین دین میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ لازمی، 950 روپے میں دستیاب۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پنجاب میں یکم جولائی سے زمین اور جائیداد کے لین دین کیلئے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد ملکیت اور قبضے کی تصدیق کو یقینی بنانا ہے۔
چیئرمین پلرا طارق سبحانی نے کہا ہے کہ اس سرٹیفکیٹ کے ذریعے جائیداد کے لین دین میں فراڈ اور جعلسازی کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب میں 486 سالہ اراضی نظام میں تاریخی اصلاحات کی گئی ہیں۔
گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے حصول کی فیس 950 روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ سرٹیفکیٹ قریبی اراضی ریکارڈ سنٹر سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
یہ اقدام زمین کے لین دین کو مزید شفاف اور فراڈ سے پاک بنانے کے لئے اہم ہے۔ اس سے جائیداد میں شفافیت بڑھے گی اور عوام کا اعتماد بحال ہوگا۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے زمین کے معاملات میں شفافیت لانے کے لئے یہ قدم اٹھایا ہے، جو کہ اراضی نظام میں ایک بڑی تبدیلی ہے۔














