ایران کے جنوبی خراساں میں سونے کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوا، جو 7.95 ملین ٹن آکسائیڈ اور 53.1 ملین ٹن سلفائیڈ پر مشتمل ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران میں سونے کی ایک بڑی چٹان دریافت ہوئی ہے جس کی تصدیق حکومت نے کر دی ہے۔ ایران کی وزارت صنعت، معدن و تجارت نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی خراساں میں شادان نامی کان میں سونے کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔
یہ نیا ذخیرہ تقریباً 7.95 ملین ٹن آکسائیڈ اور 53.1 ملین ٹن سلفائیڈ سونے پر مشتمل ہے، جو رگوں کی شکل میں موجود ہے جیسے ایک وسیع طلائی رگ ہو۔
واضح رہے کہ ایران میں سونے کی 15 کانیں ہیں، جن میں سب سے بڑی ملک کے شمال مغرب میں واقع زرشوران ہے۔













