پراپرٹی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس میں کمی، یکم جولائی سے نئی شرح نافذ

حکومت نے پراپرٹی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس میں کمی کی منظوری دے دی، یکم جولائی سے نئی شرح نافذ ہوگی جس سے کاروباری لاگت متاثر ہو سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پراپرٹی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس میں کمی، یکم جولائی سے نئی شرح نافذ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) حکومت نے پراپرٹی خریدنے اور فروخت کرنے پر ایڈوانس ٹیکس میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔ یکم جولائی سے شروع ہونے والے مالی سال میں نئی شرح نافذ ہوگی۔

حکومت کے مطابق فنانس بل کے تحت غیر منقولہ جائیداد کے لین دین پر ٹیکس کی نئی شرحیں لاگو ہوں گی۔ جائیداد فروخت کرنے والے سے 2.75 فیصد ایڈوانس ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

جائیداد خریدنے والے پر پراپرٹی کی فیئر مارکیٹ ویلیو کا 1.25 فیصد ایڈوانس ٹیکس لاگو ہوگا۔ اس سے پراپرٹی سیکٹر میں کاروباری لاگت بڑھنے کا امکان ہے۔

منظور شدہ فنانس بل کے مطابق کارپوریٹ سیکٹر اور بینکس پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا دیا گیا ہے۔ بینکنگ کمپنیوں کی 15 کروڑ روپے سے زائد آمدن پر 10 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔

یاد رہے کہ حکومت نے فنانس بل میں متعدد تبدیلیاں کی ہیں، جن میں کارپوریٹ کمپنیوں کی 50 کروڑ روپے سے زائد آمدن پر 8 فیصد ٹیکس شامل ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں