امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن یوکرین سے جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین سے جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی معاونین کی روسی نمائندے سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر سے ملاقات اچھی رہی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات کے نتائج کا انحصار فریقین پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دنیا میں جنگوں کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اب تک 8 جنگیں رکوائی ہیں۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے معاونین آج یوکرینی مذاکرات کاروں سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے وینزویلا کے اردگرد فوجی دباؤ کی مہم کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ منشیات کی کشتیوں پر حملے جاری رہیں گے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ وینزویلا کی تمام سڑکیں، گھر اور پلانٹ ان کے علم میں ہیں۔















