پاکستان میں ٹیلی کام کمپنیوں کے لیے ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار، نئی ریگولیشنز متعارف

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹیلی کام کمپنیوں کے لیے ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دے دی، نئی ریگولیشنز متعارف کرائی گئی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹیلی کام کمپنیوں کے لیے پاکستان میں ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے نئی سکیورٹی ریگولیشنز پر اسٹیک ہولڈرز سے آراء طلب کی ہیں۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق، لائسنس یافتہ کمپنیوں کے لیے ڈیزاسٹر ریکوری اور بزنس کنیکٹیویٹی پلان لازمی قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد کسی سنگین سائبر واقعے کی رپورٹ 24 گھنٹوں میں پی ٹی اے کو دینا ہوگی۔

ریگولیشنز کے تحت ہر ٹیلی کام ادارے میں چیف انفارمیشن سکیورٹی آفیسر کی تعیناتی لازم ہے۔ پی ٹی اے کسی بھی غیر ملکی سافٹ ویئر یا آلات کے استعمال پر پابندی عائد کر سکتی ہے تاکہ صارفین کے ڈیٹا کو مزید تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں