نیو یارک میں 8 امیگریشن جج برطرف، امریکی محکمۂ انصاف کا اقدام

نیویارک میں 8 امیگریشن جج برطرف کیے گئے، وجوہات واضح نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نیو یارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی محکمۂ انصاف نے نیویارک سٹی میں تعینات 8 امیگریشن ججوں کو برطرف کر دیا ہے۔ یہ تمام جج مین ہٹن میں 26 فیڈرل پلازا کی عمارت میں خدمات انجام دے رہے تھے جہاں تارکینِ وطن کے قانونی اسٹیٹس سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوتی ہے۔

نیشنل ایسوسی ایشن آف امیگریشن ججز (NAIJ) نے اس فیصلے کی تصدیق کی ہے۔ 26 فیڈرل پلازا طویل عرصے سے ٹرمپ انتظامیہ کی سخت امیگریشن پالیسیوں کی علامت سمجھا جاتا ہے جہاں مہینوں سے ماسک پہنے وفاقی اہلکار روزانہ کی بنیاد پر تارکین وطن کو عدالت سے نکلتے ہی حراست میں لیتے رہے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس اور NAIJ کے مطابق ان ججوں کی برطرفی کی وجوہات واضح نہیں کی گئیں، تاہم نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رواں برس ملک بھر میں تقریباً 600 میں سے 90 امیگریشن جج برطرف کیے گئے ہیں۔

مہاجرین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے گروہوں کا کہنا ہے کہ یہ برطرفیاں ان ججوں کی جگہ نئے جج تعینات کرنے کی کوشش کا حصہ ہیں جو ٹرمپ انتظامیہ کی سخت امیگریشن پالیسیوں سے زیادہ ہم آہنگ ہوں۔ برطرفی کا یہ فیصلہ اس واقعے کے چند دن بعد سامنے آیا جب درجنوں افراد نے مین ہٹن میں ایک ممکنہ چھاپے کو روکنے کی کوشش کی۔

دیگر متعلقہ خبریں