بلاول بھٹو کی ٹویٹ آئین کے خاتمے کے مترادف قرار، سینیٹر علی ظفر کا اعتراض

پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے بلاول بھٹو کی ٹویٹ کو آئین کے خاتمے کے مترادف قرار دیا جبکہ حامد خان نے ستائیسویں ترمیم کی مخالفت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
[راولپنڈی]: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی ٹویٹ میں جو لکھا گیا وہ آئین کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔

آج اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کا دن تھا، تاہم پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللہ خان نیازی کو جیل کے گیٹ پر روک دیا گیا۔ سینیٹر علی ظفر، حامد خان ایڈووکیٹ اور بیرسٹر گوہر علی خان کو بھی ناکے پر پولیس نے روک دیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور دیگر افراد بھی ملنے پہنچے جنہیں روکا گیا۔

سینیٹر علی ظفر نے داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بلاول بھٹو کی ٹویٹ میں جو کچھ ہے وہ آئین کے خاتمے کے مترادف ہے اور حکومت اس پر خاموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے یکسوئی سے بات کرنی ہوگی اور غربت و بے روزگاری بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔

حامد خان نے میڈیا کے سامنے کہا کہ چھبیسویں ترمیم قبول نہ کرنے کی صورت میں ستائیسویں ترمیم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اور یہ سب طاقت ور عناصر کی جانب سے کروایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے غداری کرنے والوں کو پارٹی پر بات کرنے کا حق نہیں ہے اور عدالتوں سے ریلیف کی امید ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں