حکومت نے لگژری الیکٹرک گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔ اس کا مقصد معاشی بوجھ کی منصفانہ تقسیم کرنا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) حکومت نے درآمدی گاڑیوں اور بڑی SUVs پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔ یہ اقدام معاشی بوجھ کی منصفانہ تقسیم کے تحت اٹھایا گیا ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق، 2000cc سے 3000cc تک کی SUVs اور 2 کروڑ سے مہنگی لگژری الیکٹرک گاڑیوں پر بھی ڈیوٹی عائد ہوگی۔ 3000cc سے بڑی گاڑیوں پر بھی ڈیوتی میں اضافہ متوقع ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق، نئی آٹو سیکٹر پالیسی وزیر اعظم کی کمیٹی کے زیر غور ہے۔ تفصیلات کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ پیش کی جائیں گی۔ رعایتی نظام برائے الیکٹرک موٹر سائیکل اور رکشے برقرار رہے گا۔
اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ مہنگی الیکٹرک گاڑیاں رعایتی نظام سے فائدہ نہ اٹھا سکیں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ درآمدی الیکٹرک ٹرکوں پر ایک فیصد سیلز ٹیکس کی سہولت دی جائے۔
واضح رہے کہ حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پہلے بھی مختلف مراعات دی ہیں۔ اب نئی پالیسی کے تحت ان گاڑیوں پر مزید ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔















