8 جنگیں رکوائیں, ہر جنگ پر نوبل امن انعام ملنا چاہیے۔ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے 8 جنگیں رکوائیں اور روس یوکرین جنگ روکنے کے بعد نوبل انعام کا مستحق ہوں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے 8 جنگیں رکوائیں اور ان کے خیال میں انہیں ہر جنگ پر نوبل امن انعام ملنا چاہیے، لیکن وہ لالچی نہیں بننا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے پر نوبل انعام ملے گا، مگر یہ نہیں دیکھا گیا کہ انہوں نے 8 جنگیں پہلے ہی رکوائیں۔

صدر ٹرمپ نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ انہیں جنگوں کے باعث اموات کی فکر ہوتی ہے اور گزشتہ ماہ روس یوکرین جنگ میں 27 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاک بھارت جنگ سمیت کئی جنگیں رکوائیں اور اب روس یوکرین جنگ بھی روکنے کی کوشش کریں گے، اگرچہ یہ کام آسان نہیں، کیونکہ صورتحال بہت پیچیدہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں