پنجاب حکومت کا منشیات کے ملزمان کے خلاف سخت قوانین کا نفاذ

پنجاب اسمبلی نے منشیات کے مقدمات کے خلاف سخت قوانین کا بل منظور کیا جس کے تحت ضمانت کی دفعات میں تبدیلی کی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے منشیات کے ملزمان کے خلاف سخت قوانین نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینسز (ترمیمی) بل 2025 کو پنجاب اسمبلی نے منظور کر لیا ہے۔ بل کے تحت منشیات کے مقدمات میں ضمانت کی دفعات میں تبدیلی کی گئی ہے۔

بل کے مطابق، عمر قید کی سزا والے منشیات مقدمات میں ملزمان کو ضمانت نہیں دی جائے گی۔ عدالت کو دیگر جرائم میں ضمانت دینے سے پہلے بھاری زرِ ضمانت اور کیس کی نوعیت کا جائزہ لینا ہوگا۔

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ میں سنی جائے گی، جس کی نامزدگی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کریں گے۔

ترمیمی بل کا مقصد منشیات کے مقدمات میں قانونی خلا اور تاخیر کو ختم کرنا ہے اور اس قانون سے منشیات کے خلاف کارروائی مؤثر بنے گی۔ سیکشن 38، 39، 40، 41 اور 44 میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اپیل کے نظام کو ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے ماتحت کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں