امریکی صدر ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ معاہدہ دو تین روز میں ممکن ہے، اسرائیل اور ایران کشیدگی میں کمی آئی ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران معاہدے کے لئے تیار ہے۔ آئندہ دو سے تین روز میں معاہدہ طے پانے کی امید ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی آئی ہے۔
ٹرمپ نے میڈیا کو بتایا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ معاہدے کے تحت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے مثبت گفتگو ہوئی ہے۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا ایران کے خلاف مزید بمباری نہیں چاہتا۔ ایران پر امریکی ناکہ بندی نے تہران کو دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ ایران کی معیشت دباؤ کا شکار ہے جس کی وجہ سے ایران معاہدے کی طرف مائل ہوا ہے۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ کے پانچ ممالک نے اسرائیلی وزیراعظم پر ایران کے خلاف حملے روکنے کی درخواست کی تھی۔ ان ممالک نے کشیدگی کم کرنے کے لئے معاہدے کی حمایت کی ہے۔
یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے خاتمے کے لئے متعدد بار پیشین گوئیاں کی جا چکی ہیں۔ تاہم، ابھی تک مذاکرات کس مرحلے پر ہیں یہ واضح نہیں ہے۔














