ایران اور اسرائیل نے امریکی درخواست پر حملے عارضی طور پر معطل کیے، لبنان میں کشیدگی کے خاتمے کی کوششیں جاری ہیں۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی مسلح افواج نے اسرائیل کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں معطل کر دی ہیں۔ اسرائیلی حکام نے بھی امریکی درخواست پر ایران کے خلاف حملے روکنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف فوجی آپریشنز عارضی طور پر روک دیے گئے ہیں۔ اگر اسرائیلی حملے جاری رہے تو کارروائیاں دوبارہ شروع کی جا سکتی ہیں۔
اسرائیل نے امریکہ کی درخواست پر ایران کے خلاف فضائی حملے عارضی طور پر روکنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ تاہم جنوبی لبنان میں عسکری کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لبنان میں جنگ بندی کی کوششوں کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی جانب سے حملے جاری ہیں۔ ایران لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کا خاتمہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ضروری سمجھتا ہے۔
یاد رہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی حملوں کے بعد ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران دونوں ممالک نے ہنگامی حفاظتی اقدامات بھی کیے ہیں۔














