ایران نے بیروت حملے کے جواب میں اسرائیل پر میزائل داغے، جس پر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی۔ امریکی صدر نے ایران کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران نے بیروت پر حملے کے جواب میں اسرائیل پر میزائل فائر کیے ہیں۔ اسرائیل نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔
اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ ایران کے داغے گئے میزائلوں کا پتہ چلنے پر حیفا اور شمالی اسرائیل میں سائرن بجائے گئے۔ اسرائیل نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حملے پر ردعمل میں کہا کہ ایران کو مذاکرات کے لیے واپس آنا چاہیے۔ امریکی فوج الرٹ ہے۔
ٹرمپ کی اپیل کے باوجود اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا۔ اسرائیلی فوج نے ایران کے مغربی و وسطی علاقوں میں اہداف کو نشانہ بنایا۔
یاد رہے کہ بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کی وارننگ دی تھی۔ تازہ حملوں کے بعد ایران نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ حملے بند کیے جائیں۔













