اسد قیصر نے گورنر راج کی تنبیہ کرتے ہوئے احتجاج کو پارلیمانی حق قرار دیا اور خیبرپختونخوا کو این ایف سی میں حصہ نہ ملنے پر تشویش ظاہر کی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے خبردار کیا ہے کہ اگر گورنر راج نافذ ہوا تو حالات کو سنبھالا نہیں جا سکے گا۔
اسد قیصر نے احتجاج کو پارلیمانی اور جمہوری حق قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں تقریر اور سیاسی بات چیت مختلف ہیں۔ انہوں نے سابق وزیراعظم کے ماضی کے لہجے کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت سے سوال کیا کہ کس حیثیت میں گورنر راج کی بات کی گئی؟
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو این ایف سی سے اب تک حصہ اور آب پاشی کا خالص منافع نہیں ملا، اگر حالات یوں ہی بگڑتے گئے تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔
انہوں نے عطا اللہ تارڑ پر بے بنیاد الزامات کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ثابت کریں کہ ہمارے سیاسی رہنماؤں کا دہشتگردوں سے کوئی گٹھ جوڑ ہے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ صوبہ گورنر راج کا متحمل نہیں ہو سکتا، خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے خاتمے کی کوشش جاری رہے گی۔














