اگر ہمت ہے توگورنر راج لگا کر دکھائیں۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے گورنر راج کے خلاف بیان دیا ہے، کہا کہ اگر ہمت ہے تو لگا کر دیکھیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کی ضرورت نہیں، اگر ہمت ہے تو لگا کر دیکھیں، ہم نہیں ڈرتے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بند کمروں کی پالیسیاں خیبر پختونخوا میں نافذ کرنے والوں کو احساس کرنا چاہیے۔

خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا گیا ہے، بیرسٹر عقیل ملک نے کہا۔

سہیل آفریدی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے ہر محکمے میں خصوصی افراد کی شمولیت چاہتے ہیں اور خصوصی افراد کے اسکولوں کے لئے بسیں اور سائیکلیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضم اضلاع کے اسپیشل اسکولوں کے لئے بھی بسیں فراہم کی جائیں گی اور مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز دیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ضم اضلاع میں جنگی حالات میں معذور لوگوں کی ایک ارب روپے سے معاونت کی جائے گی اور وفاق کے پاس موجود 3 ہزار ارب روپے سے زائد کی رقم کے حق کا مطالبہ کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں