آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا، فائنل میں فواد عالم کی کارکردگی ضائع ہوئی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اپنے نام کرلیا۔ فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی، جس میں فواد عالم کی آل راؤنڈ کارکردگی ضائع ہو گئی۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم پر کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 150 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کے بولر کیرلی نے 22 رنز دے کر 5 کھلاڑی آؤٹ کیے۔
آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، اسٹیف نوٹلی نے 47 اور اسٹیفن پیلسن نے 42 رنز بنائے۔ فواد عالم نے 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
فائنل میں شاہد خان آفریدی کی عدم موجودگی پر شائقین مایوس ہوئے۔ پاکستان کے ہمایوں فرحت کو بہترین بیٹر اور آسٹریلیا کے مارک کیلری کو بہترین بولر قرار دیا گیا۔
تقریب تقسیم انعامات میں چیئرمین انٹرنیشنل ماسٹرز کرکٹ کونسل اسٹرلنگ ہیمین نے انعامات تقسیم کیے جبکہ جاوید میاں داد اور دیگر معروف شخصیات بھی موجود تھیں۔














