سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلنڈر دھماکے سے چار افراد زخمی

سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلنڈر دھماکے کے باعث 4 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ اے سی گیس پلانٹ میں پیش آیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ اے سی گیس پلانٹ میں ہوا جس سے سپریم کورٹ کی عمارت لرز اٹھی۔ دھماکے کی آواز سن کر وکلاء اور ملازمین سپریم کورٹ کی عمارت سے باہر نکل آئے۔ کینٹین سپریم کورٹ کے بیسمنٹ میں واقع ہے جہاں ملازمین کام کر رہے تھے۔

یہ واقعہ دارالحکومت کے مرکزی عدالتی عمارت میں پیش آیا جس نے سیکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں