پی آئی اے انجینئرز کے احتجاج سے بین الاقوامی پروازوں میں تعطل، عمرہ زائرین مشکلات کا شکار

پی آئی اے کے انجینئرز کے احتجاج سے بین الاقوامی پروازیں متاثر، عمرہ زائرین سمیت مسافروں کو مشکلات کا سامنا، انتظامیہ نے متبادل انتظامات شروع کر دیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی آئی اے کے ایئرکرافٹ انجینئرز کے احتجاج کے باعث قومی ایئر لائن کا بین الاقوامی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔ انجینئرز نے طیاروں کی کلیئرنس روک دی، جس سے کئی بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہو گئیں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پی آئی اے کی چھ بین الاقوامی پروازیں گزشتہ رات سے روانہ نہیں ہو سکیں، جن میں ایک بڑی تعداد عمرہ زائرین کی بھی شامل تھی۔ لاہور سے ابوظہبی اور اسلام آباد سے دمام اور دبئی جانے والی پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔

سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز نے کہا ہے کہ جب تک سی ای او کا رویہ درست نہیں ہوگا، وہ کام نہیں کریں گے۔ انجینئرز نے گزشتہ ڈھائی ماہ سے بازو پر کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج جاری رکھا ہوا تھا۔

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور ان کا مقصد پی آئی اے کی نجکاری کو سبوتاژ کرنا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ لازمی سروسز ایکٹ نافذ ہے اور کام چھوڑنا جرم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں