اسلام آباد میں پارلیمنٹ لاجز کا 13 برس سے زیر التواء نیا بلاک تکمیل کے قریب، وزیر داخلہ نے دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 برس سے زیر التواء پارلیمنٹ لاجز کا نیا بلاک تکمیل کے قریب پہنچ گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پارلیمنٹ لاجز کے زیر تعمیر بلاک کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔
وزیر داخلہ نے منصوبے کی جلد اور معیاری تکمیل کے لئے تین شفٹوں میں کام کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 2012 سے رکے ہوئے اس منصوبے کی تکمیل سے پارلیمنٹرینز کو رہائش کی معیاری سہولتیں فراہم ہوں گی۔
اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ کو منصوبے پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔ دورے میں ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔













