امریکا کی ویزہ پالیسی پر ایران کا فیفا ورلڈکپ ڈرا کا بائیکاٹ

ایران نے ویزے نہ ملنے پر فیفا ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی کا بائیکاٹ کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا کی جانب سے ویزے نہ ملنے کے باعث فیفا ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی میں شرکت نہیں کرے گا جو 5 دسمبر کو واشنگٹن میں ہو رہی ہے۔ ایرانی فٹبال فیڈریشن کے ترجمان عامر مہدی علوی نے بتایا کہ امریکی حکام نے ٹیم کے ہیڈ کوچ سمیت صرف چار آفیشلز کو ویزے جاری کیے ہیں جبکہ فیڈریشن کے صدر مہدی تاج کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔

فٹ بال فیڈریشن کے ترجمان نے امریکا کے فیصلے کو کھیلوں کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور اپنے بائیکاٹ کے فیصلے سے فیفا کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے مارچ میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں