آزاد کشمیر میں چوہدری یاسین کو نیا وزیراعظم نامزد کرنے پر سیاسی ہلچل

پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں چوہدری یاسین کو نیا وزیراعظم نامزد کر دیا ہے، جبکہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے تحریک عدم اعتماد کے خلاف ڈٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

مظفرآباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور پیپلز پارٹی نے چوہدری یاسین کو نیا وزیراعظم نامزد کر دیا ہے۔

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے جو آج اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جائے گی۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط مکمل کر لیے ہیں اور چوہدری یاسین کو نئے وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر فائنل کر دیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات مکمل طور پر طے نہیں ہو سکے ہیں اور ن لیگ نے شرط رکھی ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتے ہی اسمبلی تحلیل کر کے قبل ازوقت انتخابات کرائے جائیں۔

وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے تحریک عدم اعتماد کے خلاف ڈٹ جانے کا اعلان کیا ہے اور منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سیاسی مبصرین کہتے ہیں کہ تحریک کے جمع ہونے کے بعد آزاد کشمیر کی اسمبلی میں سیاسی صف بندی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو جائے گی جس کے نتائج خطے کی آئندہ سیاسی سمت کا تعین کر سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں