پیٹ کی چربی گھلانے کے دو آسان طریقے دریافت

تحقیق کے مطابق پیٹ کی چربی گھلانے کے لئے ورزش اور غذا دونوں اہم ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایک نئی تحقیق کے مطابق جسمانی وزن میں کمی لانے کے لئے غذا اور ورزش دونوں ضروری ہیں۔ کیمبرج یونیورسٹی اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں بتایا گیا کہ پیٹ اور کمر کے گرد اضافی چربی متعدد دائمی امراض کا خطرہ بڑھاتی ہے۔

تحقیق میں 7 ہزار سے زائد افراد کی اوسط عمر 49 سال تھی جن کی صحت کا جائزہ 7 سال یا اس سے زائد عرصے تک لیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ اچھی غذا اور ورزش کے امتزاج سے جسمانی چربی کی مقدار میں سب سے زیادہ کمی آتی ہے جبکہ صرف ایک کو اپنانے پر معمولی فرق پڑتا ہے۔

محققین کے مطابق غذائی اور جسمانی سرگرمیوں کے امتزاج سے توند کی چربی میں تقریباً 150 گرام کی کمی آئی۔ ان کے مطابق جسمانی چربی میں اضافے سے کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 11 فیصد تک بڑھ جاتا ہے، اس لیے صحت مند طرز زندگی اپنانا ضروری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں