ڈاکٹر زیلف منیر :معاشی ترقی ٹیکس اصلاحات کے بغیر ناممکن

ڈاکٹر زیلف منیر نے معاشی ترقی کے لیے ٹیکس اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان بزنس کونسل کی چیئرپرسن ڈاکٹر زیلف منیر نے کہا ہے کہ معاشی ترقی ٹیکس اصلاحات کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ ڈائیلاگ آن دی اکانومی 2025 کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا معاشی مستقبل استحکام، اصلاحات اور ذمہ دارانہ شراکت پر منحصر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی ادارہ اکیلا ترقی نہیں لاسکتا، ملک کے لیے معیشت کی دستاویزی شکل بہت ضروری ہے۔ دو روزہ ڈائیلاگ میں پاکستان کے سرمایہ کاری ماحول، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں اصلاحات، نجکاری، ادارہ جاتی بہتری اور ٹیکس انتظامیہ کی جدید سازی پر گفتگو ہوئی۔

پاکستان بزنس کونسل نے نجی شعبے کے ساتھ تعمیری شراکت جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔ تقریب میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگ زیب اور دیگر وفاقی وزرا نے شرکت کی۔

دیگر متعلقہ خبریں