پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا تمام قرض واپس کر دیا

پاکستان نے یو اے ای کو مزید 1 ارب ڈالر قرض واپس کر دیا، جس کی تصدیق اسٹیٹ بینک نے کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان، یو اے ای کو مزید ایک ارب ڈالر قرض واپس

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو مزید 1 ارب ڈالر قرض واپس کر دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق، حالیہ ادائیگی کے بعد مجموعی طور پر 3.45 ارب ڈالر یو اے ای کو واپس کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ ہفتے 2.45 ارب ڈالر کی ادائیگی کی گئی تھی۔

مرکزی بینک نے بیان دیا ہے کہ یہ ادائیگیاں بیرونی مالی ذمہ داریوں کی بروقت تکمیل کا حصہ ہیں۔ اس کا مقصد عالمی مالیاتی ساکھ کو برقرار رکھنا ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ یو اے ای پاکستان کا اہم مالیاتی شراکت دار ہے، جو مالی معاونت فراہم کرتا رہا ہے۔

یاد رہے کہ یو اے ای نے حالیہ بین الاقوامی صورت حال کے باعث رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا، جس پر پاکستان نے قرض واپس کرنے کا فیصلہ کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں