ایف بی آر نے چینی کی درآمد پر ٹیکس رعایت نوٹیفکیشنز منسوخ کر دئیے

ایف بی آر نے چینی کی درآمد پر ٹیکس رعایت کے نوٹیفکیشنز منسوخ کر دیے ہیں، جو قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے جاری کیے گئے تھے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایف بی آر، چینی کی درآمد پر ٹیکس رعایت نوٹیفکیشنز منسوخ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چینی کی درآمد پر رعایتی سیلز ٹیکس کی مدت میں توسیع سے متعلق نوٹیفکیشنز واپس لے لیے ہیں۔

ایف بی آر نے اس سلسلے میں جمعرات کو ایس آر او 633(I)/2026 جاری کیا جس کے تحت 19 مارچ 2026 کو جاری کردہ ایس آر او 527(I)/2026 اور 5 مارچ 2026 کو جاری کردہ ایس آر او 455(I)/2026 کو منسوخ کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق یہ نوٹیفکیشنز ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے ذریعے درآمد کی جانے والی چینی پر سیلز ٹیکس میں رعایت کی مدت کو 28 فروری 2026 تک بڑھانے کے لیے جاری کیے گئے تھے۔

اس سے قبل، ایف بی آر نے چینی کی درآمد پر سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد سے کم کر کے 0.25 فیصد مقرر کی تھی تاکہ ملک میں چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھا جا سکے۔

واضح رہے کہ چینی کی درآمد پر ٹیکس رعایت کا مقصد ملک میں چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا تھا تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں