بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر، فی یونٹ 65 پیسے کمی کا امکان

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ 65 پیسے کمی متوقع، نیپرا آج درخواست پر سماعت کرے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کیونکہ بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 65 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے۔ یہ کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیپرا کی درخواست پر کی جائے گی۔ نیپرا اتھارٹی آج سی پی پی اے کی اس درخواست پر سماعت کرے گی۔

اگر یہ منظوری مل جاتی ہے تو اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔ یہ درخواست اکتوبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت دائر کی گئی ہے۔

درخواست کے مطابق، اکتوبر میں پانی سے بجلی کی پیداوار 27.36 فیصد رہی جبکہ مقامی کوئلے سے 12.76 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ امپورٹڈ کوئلے سے 4.71 فیصد، گیس سے 9.16 فیصد، درآمدی آر ایل این جی سے 19.72 فیصد اور نیوکلئیر سے 22.13 فیصد پیداوار رہی۔

دیگر متعلقہ خبریں