بھارتی سفارتکار کا ایچ بی ون ویزا فراڈ کا انکشاف

بھارتی نژاد سفارتکار نے ایچ بی ون ویزا پروگرام میں بڑے پیمانے پر فراڈ کا انکشاف کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی نژاد امریکی سفارتکار مہوش صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ ایچ بی ون ویزا پروگرام میں بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی ہو رہی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ زیادہ تر بھارتی درخواستیں جعلی ڈگریوں اور جعلی دستاویزات کی بنیاد پر منظور ہو رہی ہیں۔ مہوش نے کہا کہ ان کی ٹیم نے دھوکہ دہی کی نشاندہی کی، مگر سیاسی دباؤ کی وجہ سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

مہوش صدیقی 2005 سے 2007 تک امریکی قونصل خانے چنئی میں تعینات رہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے سیکریٹری آف اسٹیٹ کو دھوکہ دہی کی تفصیلی رپورٹ بھیجی، مگر اوپر سے آنے والے سیاسی دباؤ کی وجہ سے ان کے فیصلے بدل دیے گئے۔

مہوش کا دعویٰ ہے کہ ان کی اینٹی فراڈ کارروائی کو ‘روگ آپریشن’ کہا گیا، اور ان پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ تحقیق نہ بڑھائیں تاکہ بھارتی سیاست دانوں کو خوش رکھا جا سکے۔ ان کے مطابق حیدرآباد سے آنے والے کیسز سب سے زیادہ تشویشناک تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں