اعجاز احمد چوہدری کا کوٹ لکھپت جیل سے خط، خواتین پر تشدد کی مذمت۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی ٹی آئی رہنما اعجاز احمد چوہدری کا کوٹ لکھپت جیل سے لکھا گیا خط سامنے آیا ہے۔ یہ خط بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین خان نیازی کے نام لکھا گیا ہے، جس میں اڈیالہ جیل کے باہر خواتین پر تشدد کی مذمت کی گئی ہے۔
چوہدری نے خط میں لکھا ہے کہ وہ 31 ماہ سے کوٹ لکھپت جیل میں ناحق قید ہیں اور باہر کے حالات کا علم دیر سے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر پنجاب پولیس کے اہل کاروں نے جو ظلم اور تشدد کیا، وہ ملکی تاریخ میں ایک اور سیاہ باب کا اضافہ ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کا دل خون کے آنسو روتا ہے اور بے بسی کے سبب ان کی آنکھیں بھی آنسوؤں سے بھر جاتی ہیں۔















