طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں،چین کا ایران کیخلاف فوجی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ

چین نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین کا ایران پر حملے روکنے کا مطالبہ، طاقت کا استعمال حل نہیں

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز)چین نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے فوری طور پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں اور ایران میں حکومت کی تبدیلی کے منصوبے کو مقبولیت نہیں ملی۔

وانگ ای نے ایران اور خلیجی ملکوں کی سلامتی اور خود مختاری کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کو پھیلنے سے روکا جائے اور بڑے ممالک تعمیری کردار ادا کریں۔

اس سے قبل روس نے بھی ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں