بھارت کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں گوہاٹی ٹیسٹ میں شکست، سیریز کلین سوئپ

گوہاٹی ٹیسٹ میں بھارت کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست ہوئی، سیریز کلین سوئپ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

گوہاٹی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے عبرتناک شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کر لیا ہے۔ پانچویں روز بھارت کی ٹیم 550 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محض 140 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجہ نے 54 جبکہ واشنگٹن سندر نے 16 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کے ہارمر نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کیشو مہاراج نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

چوتھے روز بھارت نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 27 رنز بنائے تھے اور جیت کے لیے مزید 522 رنز درکار تھے۔ جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز 260 رنز پر ڈیکلیئر کی تھی اور بھارت کو 550 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پہلے ٹیسٹ میں بھی جنوبی افریقہ نے بھارت کو ایڈن گارڈن میں 30 رنز سے شکست دی تھی، یوں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ نے کلین سوئپ مکمل کر لیا۔

دیگر متعلقہ خبریں