سعودی عرب کی عمرہ زائرین کو 18 اپریل تک ملک چھوڑنے کی ہدایت

سعودی وزارت حج نے عمرہ ویزا ہولڈرز کو 18 اپریل تک سعودی عرب چھوڑنے کی ہدایت کی ہے، خلاف ورزی پر قید و جرمانہ ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سعودی عرب کی عمرہ زائرین کو 18 اپریل تک ملک چھوڑنے کی ہدایت

ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ ویزا ہولڈرز کو 18 اپریل تک سعودی عرب چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ یہ فیصلہ عمرہ ویزے کی میعاد کی پابندی کے تحت کیا گیا ہے۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ تمام عمرہ زائرین کو ویزے کی میعاد ختم ہونے سے پہلے مملکت سے روانہ ہونا ضروری ہے۔ وزارت نے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں پر قید و جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اس اقدام کا مقصد عمرہ زائرین کے ویزا قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے تاکہ مملکت میں قیام کی قانونی مدت سے تجاوز نہ ہو۔

دیگر متعلقہ خبریں