واٹس ایپ نے نیا سبسکرپشن پلان ‘واٹس ایپ پلس’ متعارف کرایا ہے، جس میں صارفین کو اضافی فیچرز کے لیے ماہانہ فیس ادا کرنی ہوگی۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) واٹس ایپ نے ایک نیا سبسکرپشن پلان ‘واٹس ایپ پلس’ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت صارفین کو اضافی فیچرز مہیا کیے جائیں گے۔ یہ فیچرز ان صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے جو ماہانہ فیس ادا کریں گے۔
واٹس ایپ پلس میں چیٹ منیجمنٹ ٹولز، ایپ کسٹمائزیشن، اور دیگر اضافی فیچرز شامل ہوں گے جو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوں گے۔ البتہ، میسجنگ، وائس اور ویڈیو کالز، میڈیا شیئرنگ اور پرائیویسی کے بنیادی فیچرز بدستور مفت رہیں گے۔
ابھی تک واٹس ایپ نے پلس پلان کی فیس یا آغاز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ تاہم، یہ منصوبہ بنیادی طور پر پرسنلائزیشن اور اضافی فیچرز پر مرکوز ہوگا، جیسے کہ 20 چیٹس کو پن کرنا، 14 ایپ آئیکونز، 19 کلر آپشنز، اور دیگر متعدد فیچرز۔















