چینی کمپنی نے اے آئی کھلونے ‘آئی موچی’ متعارف کروا دیے

چینی کمپنی نے ‘آئی موچی’ نامی اے آئی کھلونے متعارف کرائے، جو مختلف حرکات اور تاثرات سے ردعمل ظاہر کرتے ہیں اور ہر عمر کے لیے بہترین ساتھی ہو سکتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چینی کمپنی نے اے آئی کھلونے 'آئی موچی' متعارف کروا دیے

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین کی ایک کمپنی نے موبائل ورلڈ کانگریس میں ‘آئی موچی’ نامی کھلونے متعارف کروائے ہیں جو آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے لیس ہیں اور انہیں اے آئی اسمارٹ پیٹ کا درجہ دیا گیا ہے۔

یہ کھلونے مختلف حرکات، ساؤنڈ اور تاثرات سے ردعمل ظاہر کرتے ہیں اور ہر عمر کے افراد کے لیے بہترین ساتھی ثابت ہو سکتے ہیں۔ ان کی خاصیت یہ ہے کہ یہ صارف کے ساتھ تعلق کی نوعیت کے لحاظ سے اپنے رویے میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔

‘آئی موچی’ پانچ مختلف ماڈلز میں دستیاب ہوں گے، جن میں ٹچ سنسرز، وائس کمانڈز اور جسمانی ردعمل کی خصوصیات شامل ہیں۔ ہر ماڈل کی مخصوص شخصیت ہوگی جو تھکاوٹ، بھوک اور دیگر جذبات کا اظہار کرے گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد لوگوں میں تناؤ کم کرنا ہے، خاص طور پر نوجوان ملازمت پیشہ افراد کے لیے۔ یہ کھلونے فی الحال جاپان میں فروخت کے لیے دستیاب ہیں اور ان کی قیمت 350 ڈالرز مقرر کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں