ایپل نے سستا ترین آئی فون 17 ای متعارف کرایا، اے 19 پراسیسر اور 48 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ۔
کیلی فورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایپل نے رواں سال کا سستا ترین آئی فون 17 ای متعارف کرایا ہے، جو گزشتہ سال کے آئی فون 16 ای جیسا نظر آتا ہے۔ آئی فون 17 ای میں اے 19 پراسیسر موجود ہے، تاہم اس کا 6.1 انچ OLED ڈسپلے کچھ چھوٹا ہے۔
فون کے فرنٹ پر سیلفی کیمرے کے لیے پرانے نوچ ڈیزائن کو برقرار رکھا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اے 19 پراسیسر کی کارکردگی بہت تیز ہے اور اے آئی پراسیسنگ میں بہتری کی گئی ہے۔ سی 1 ایکس موڈیم کے ذریعے تیز انٹرنیٹ اسپیڈ فراہم کی گئی ہے۔
آئی فون 17 ای میں 48 میگا پکسل کیمرا ہے جو 4K ویڈیو ریکارڈ کرسکتا ہے، جبکہ فرنٹ پر 12 میگا پکسل کیمرا فیس آئی ڈی کو سپورٹ کرتا ہے۔ میگ سیف سپورٹ کے ذریعے تیز وائرلیس چارجنگ کی جا سکتی ہے۔ فون میں وائی فائی 6، بلیو ٹوتھ 5.3، واٹر اینڈ ڈسٹ ریزیزٹنس، سیٹلائیٹ کنکٹویٹی اور ای سم سپورٹ جیسے فیچرز شامل ہیں۔
256 جی بی اسٹوریج ماڈل کی قیمت 599 ڈالرز اور 512 جی بی ورژن کی قیمت 799 ڈالرز ہے۔ یہ فون بلیک، وائٹ اور نئے سافٹ پنک رنگوں میں دستیاب ہوگا اور 11 مارچ سے عالمی سطح پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔















