کراچی کڈنی سینٹر کو 50 کروڑ کی گرانٹ کی منظوری

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کڈنی سینٹر کی ترقی کے لیے 50 کروڑ کی گرانٹ منظور کی اور صحت کی خدمات میں مزید بہتری کی یقین دہانی کرائی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی کڈنی سینٹر کو 50 کروڑ کی گرانٹ کی منظوری

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کڈنی سینٹر کی تعمیر و ترقی کے لیے 50 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔ اس موقع پر کڈنی سینٹر کے بورڈ آف گورنرز کی چیئرپرسن، بورڈ اراکین اور فیکلٹی اسٹاف نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

وزیراعلیٰ نے کڈنی سینٹر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ڈائیلاسز ہال کا خصوصی دورہ کیا۔ انہیں فیز ٹو آئی سی یو اور ون ٹائم گرانٹ سے مکمل ہونے والے دیگر منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ نئے آئی سی یو کا افتتاح بھی وزیراعلیٰ نے کیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری انسانیت میں سرمایہ کاری ہے، اور سندھ میں کسی مریض کو سہولیات کی کمی کی وجہ سے تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کڈنی سینٹر کی چیئرپرسن ماریانہ کریم کی 40 سالہ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں