گوگل نے امیج ایڈیٹر نانو بنانا 2 متعارف کرایا، جو زیادہ تیز رفتار اور حقیقی تصاویر تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور گوگل میپس کا حصہ بنے گا۔
کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل نے اپنے مشہور آرٹیفیشل انٹیلی جنس امیج ایڈیٹر نانو بنانا کا نیا ورژن نانو بنانا 2 پیش کر دیا ہے جو پہلے سے بہتر کارکردگی دکھا سکتا ہے۔ یہ نیا ماڈل تیز رفتار اور زیادہ حقیقی تصاویر تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور گوگل میپس میں شامل کیا جا رہا ہے۔
نانو بنانا کو پہلے 2025 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس کی سادگی کی بنا پر مقبولیت حاصل کی۔ نئے ورژن میں تصاویر کے اندر تحریر شامل کرنے کی صلاحیت میں بھی بہتری آئی ہے، جس سے یہ تقریباً 4k ریزولوشن تصاویر بھی فراہم کر سکتا ہے۔
گوگل کے مطابق نانو بنانا 2 تمام جیمنائی صارفین کو دستیاب ہوگا اور یہ پرانے ماڈل کی جگہ لے گا۔















