مشرف زیدی نے کہا کہ افغانستان میں بھارتی پراکسیز کا پروپیگنڈا پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، تاہم پاکستان کی مؤثر کارروائی جاری ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم کے ترجمان برائے فارن میڈیا مشرف زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان کو نقصان سے متعلق دعوے افغانستان میں موجود بھارتی پراکسیز کا پروپیگنڈا ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ الحمدللہ کسی بھی پاکستانی چوکی پر قبضہ یا نقصان نہیں ہوا۔
مشرف زیدی نے سوشل میڈیا بیان میں بتایا کہ بلااشتعال افغان طالبان جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مؤثر کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں سرحد پار بھاری نقصان پہنچایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی پاکستانی فوجی کی شہادت یا گرفتاری نہیں ہوئی، اور پاکستان کے خلاف ہر جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔
Update on the situation at the Pakistan-Afghanistan border as of 2340 hrs Thursday February 26
Alhamdolillah, not only have no Pakistani posts been captured or damaged, but the Pakistani side has inflicted heavy losses across the Pakistan-Afghanistan border in response to…
— Mosharraf Zaidi 🇵🇰 (@mosharrafzaidi) February 26, 2026
واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے آپریشن غضب للحق شروع کر دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوئے ہیں۔















