پاک افغان سرحد پر پاک فوج نے افغان طالبان کی بلااشتعال کارروائیوں کا جواب دیتے ہوئے ان کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے۔
باجوڑ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاک افغان سرحد پر پاک فوج کے جوان مادر وطن کی حفاظت کے لیے مستعد ہیں۔ باجوڑ سیکٹر پر موجود فوجی نے بتایا ہے کہ افغان سرحد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔ افغان طالبان کو احساس نہیں کہ انہوں نے کس قوم کو چیلنج کیا ہے۔
فوجی جوان کا کہنا ہے کہ ہم نے جواب میں افغان طالبان کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔ پاکستان کسی سے ڈرتا نہیں اور بھارت کے کہنے پر کوئی ہم سے الجھنے کی کوشش کرے گا تو اسے نقصان اٹھانا پڑے گا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان کا آپریشن غضب للحق جاری ہے، جس میں طالبان کی پوسٹوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مختلف ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے اور اطلاعات کے مطابق طالبان کے 30 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔















