کوہاٹ میں لیڈی ڈاکٹر کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

کوہاٹ میں لیڈی ڈاکٹر مہوش کے قتل میں ملوث ملزمان سیف علی اور حیات کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کوہاٹ میں لیڈی ڈاکٹر کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

کوہاٹ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کوہاٹ میں لیڈی ڈاکٹر مہوش کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم سیف علی اور حیات کو پشاور کے تھانہ سٹی کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کی گرفتاری موجودہ شواہد کی بنیاد پر عمل میں آئی۔

گزشتہ روز کوہاٹ پولیس نے دونوں ملزمان کی تصاویر جاری کی تھیں۔ گرفتار ملزمان، سیف علی خان اور حیات گل، آپس میں دوست ہیں۔ ملزم حیات گل کی کوہاٹ اسپتال میں مقتولہ سے تلخ کلامی ہوئی تھی اور لیڈی ڈاکٹر کو اسپتال سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں