گاڑی کا اے سی نہ چلانے سے معمولی پیٹرول بچت ممکن، مگر گرمی میں ڈرائیونگ متاثر ہوتی ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے باعث لوگ پیٹرول کی بچت کے مختلف طریقے تلاش کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں سوال اٹھتا ہے کہ کیا گاڑی کا ائیر کنڈیشنر نہ چلا کر پیٹرول بچایا جا سکتا ہے؟
ماہرین کے مطابق، گاڑی کا اے سی سسٹم انجن پر معمولی دباؤ ڈالتا ہے جس سے پیٹرول کا استعمال تھوڑا بڑھ جاتا ہے۔ تاہم، یہ فرق اتنا کم ہوتا ہے کہ اکثر لوگ اسے محسوس نہیں کر پاتے۔
عام طور پر اے سی کے بغیر گاڑی چلانے سے معمولی پیٹرول بچت ممکن ہے، مگر گرمی میں ڈرائیونگ خراب ہو سکتی ہے۔ اے سی چلانے سے کھڑکیاں بند رکھنے سے گاڑی کی ایروڈائنامکس بہتر ہوتی ہے اور انجن کی افادیت میں اضافہ ہوتا ہے۔















