کوہاٹ میں شکردرہ روڈ پر پولیس موبائل پر دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی واحد محمود سمیت 7 افراد شہید ہوگئے۔
کوہاٹ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کوہاٹ کے شکردرہ روڈ پر دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی واحد محمود سمیت 7 افراد شہید ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق حملے میں 5 اہلکار شہید اور چار زخمی ہوئے۔ حملے کے دوران ایک ملزم اور ایک راہ گیر بھی جاں بحق ہوئے جبکہ ایک ملزم زخمی ہوا۔
ڈی پی او کوہاٹ نے بتایا کہ دہشت گردوں نے حملے کے بعد پولیس موبائل کو آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہوگئے، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پولیس فرنٹ لائن پر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔















