جسٹس آغا فیصل نے گل پلازہ واقعہ کے عینی شاہدین طلب کیے

جسٹس آغا فیصل نے گل پلازہ واقعہ کے عینی شاہدین کو 25 فروری کو طلب کرلیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جسٹس آغا فیصل نے گل پلازہ واقعہ کے عینی شاہدین طلب کیے

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس آغا فیصل نے گل پلازہ سے محفوظ بچ نکلنے والے 6 افراد کو طلب کرلیا ہے۔ کمیشن نے انہیں 25 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

طلب کیے جانے والوں میں اورنگی ٹاؤن کے محمد شہزاد، گلشن اقبال کے سید عبداللہ، عثمان آباد کے محمد جنید، نیو کراچی کے ایان، ڈی ایچ اے کے فہد اور صدر کے علی حیدر شامل ہیں۔

کمیشن کا مقصد واقعے سے متعلق حقائق اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرنا ہے تاکہ تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرین کے بیانات کی روشنی میں ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں