اسلام آباد کی عدالت نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ الزام ہے کہ انہوں نے ریاستی اداروں پر الزامات لگائے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر الزامات کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے ان کے خلاف جاری وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے مزید سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی۔ سہیل آفریدی پر الزام ہے کہ انہوں نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگا کر ان کی ساکھ متاثر کی۔
سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس پر عدالت نے ان کے گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔














