حکومت نے فائیو جی نیلامی سے قبل فائر وال منصوبہ بند کر دیا۔ فائر وال ناکامی کی وجہ سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا اور انٹرنیٹ کی سست رفتاری کا باعث بنی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومتِ پاکستان نے فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے قبل فائر وال منصوبے کو مستقل طور پر بند کر دیا ہے۔ یہ منصوبہ سوشل میڈیا کی نگرانی اور کنٹرول کے لیے 2024 میں نصب کیا گیا تھا، جو ناکامی کی وجہ سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق فائر وال تکنیکی بنیادوں پر ٹیلی کام انفراسٹرکچر سے ہم آہنگ نہیں ہو سکی، جس کے باعث انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہوئی۔ اس سے لاکھوں فری لانسرز اور ہزاروں کمپنیوں کی ڈیجیٹل سروسز متاثر ہوئیں۔
حکام نے بتایا ہے کہ فائر وال سے مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے اور انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی وجہ سے اسے بند کرنا پڑا۔ وزارت آئی ٹی نے اس حوالے سے کوئی موقف نہیں دیا۔















