اسرائیلی فضائی حملے میں لبنان میں 10 ہلاکتیں، 50 زخمی

لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 10 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے۔ حملوں میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسرائیلی فضائی حملے میں لبنان میں 10 ہلاکتیں، 50 زخمی

بیروت: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں کم از کم 10 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

حملے میں حزب اللہ کا ایک سینئر عہدیدار بھی جاں بحق ہوا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق بعلبک میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، یہ کارروائی سکیورٹی خدشات کے تحت کی گئی۔

اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں بھی بمباری کی جس سے جانی و مالی نقصان ہوا، علاقے میں کشیدگی بدستور قائم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں