اسلام آباد میں ڈولفن اسکواڈ اہلکاروں نے میاں بیوی پر تشدد کیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ آئی جی نے واقعے کا نوٹس لے کر اہلکاروں کو معطل کر دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد میں ڈولفن اسکواڈ کے اہلکاروں نے میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ پولیس حکام کے مطابق اہلکاروں نے ایف ایٹ میں شہری اور اس کی بیوی کو گھر کے باہر روکا اور شناختی کارڈ طلب کیا۔ اس دوران تلخ کلامی کے بعد اہلکاروں نے تشدد کیا۔
آئی جی اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث اہلکاروں کو معطل کردیا۔















