واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کے لیے ہسٹری شیئرنگ فیچر متعارف کرایا ہے، جس سے نئے افراد کو گروپ کی حالیہ چیٹ ہسٹری تک رسائی مل سکے گی۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کے لیے ہسٹری شیئرنگ فیچر متعارف کر دیا ہے، جس کا صارفین عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے۔ اس فیچر کے ذریعے نئے شامل ہونے والے افراد کو گروپ کی حالیہ چیٹ ہسٹری اور میڈیا فائلز تک رسائی دی جائے گی تاکہ وہ گفتگو کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہوگا اور بتدریج تمام افراد کو فراہم کیا جائے گا۔ اس فیچر کے تحت گزشتہ 14 دنوں کے 25 سے 100 پیغامات نئے افراد کے ساتھ شیئر کیے جا سکیں گے۔
گروپ ایڈمن کو مینوئلی میسجز بھیجنے کی ضرورت نہیں رہے گی اور یہ پیغامات مختلف رنگ میں ظاہر ہوں گے تاکہ نئے اراکین کے لیے انہیں سمجھنا آسان ہو۔















