سندھ اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں جماعت اسلامی کارکنوں کی ضمانت منظور

انسداد دہشت گردی عدالت نے سندھ اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں جماعت اسلامی کے 30 کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سندھ اسمبلی دھرنا کیس: جماعت اسلامی کارکنان کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے سندھ اسمبلی پر دھرنے اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں گرفتار جماعت اسلامی کے 30 کارکنان کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے تمام ملزمان کو فی کس 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سندھ اسمبلی کے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، جس پر انہیں ہفتے کی شب گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ آرام باغ تھانے میں درج کیا گیا اور وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں تھے۔

عدالت کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد ملزمان کی رہائی ضمانتی مچلکے جمع کروانے سے مشروط ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں