کراچی کے سرجانی ٹاؤن میں مبینہ پولیس ڈکیتی پر وزیر داخلہ سندھ نے فوری نوٹس لے لیا اور تحقیقات کا حکم دیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سرجانی ٹاؤن میں بغیر نمبر پلیٹ کی موبائل میں سوار سادہ لباس اہلکاروں کی مبینہ ڈکیتی اور سی آئی اے گارڈن میں شہریوں کو یرغمال بنانے کے واقعے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سخت نوٹس لے لیا۔
وزیر داخلہ نے ڈی آئی جی سی آئی اے اور ایس ایس پی ویسٹ کو فوری تفصیلات فراہم کرنے اور معاملے کی جامع تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ پولیس میں موجود کالی بھیڑیں ناقابل برداشت ہیں اور جرم کے مرتکب اہلکاروں کو بلیک لسٹ کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاجر سے لوٹی گئی اشیاء و مال قواعد کے مطابق واپس کیا جائے اور انکوائری کی پیش رفت کی تفصیلات جلد فراہم کی جائیں۔















